Entertainment

// Base Scripts for subagya a.ka mochal base on phydeaux3 // Not recommended to try this script // Rewrites blog pagination function pItemPager() { topPager = document.getElementById('topPagerLinks'); if(document.getElementById('blog-pager-newer-link')){ piNewer = document.getElementById('blog-pager-newer-link').getElementsByTagName('a'); piNTitle = '»» '+piNewer[0].href.split('/')[5].replace(/-/g,' ').replace(/.html/g,''); piNewer[0].innerHTML = piNTitle; a = document.createElement('a'); a.href = piNewer[0].href; a.innerHTML = piNTitle; a.id = 'top-pager-newer-link'; a.title = piNewer[0].title; topPager.appendChild(a); } else { a = document.createElement('a'); a.innerHTML = ' '; a.id = 'top-pager-newer-link'; topPager.appendChild(a); } if(document.getElementById('blog-pager-older-link')){ piOlder = document.getElementById('blog-pager-older-link').getElementsByTagName('a'); piOTitle = '»» '+piOlder[0].href.split('/')[5].replace(/-/g,' ').replace(/.html/g,''); piOlder[0].innerHTML = piOTitle; a = document.createElement('a'); a.href = piOlder[0].href; a.innerHTML = piOTitle; a.id = 'top-pager-older-link'; a.title = piOlder[0].title; topPager.appendChild(a); } else { a = document.createElement('a'); a.innerHTML = ' '; a.id = 'top-pager-older-link'; topPager.appendChild(a); } a = document.createElement('a'); atxt = document.createTextNode('Home'); a.href= 'http://subagya.blogspot.com/'; a.appendChild(atxt); topPager.appendChild(a); }

World News

Popular Post

Random Post

Trending Topic

Featured Post 8

| Current News |


بلوچ مہاجرین کیمپ کو فراری کیمپ قرار دے کر فوجی آپریشن شروع کردیا ہے -بلوچ ہیومن رائٹس آرگنایزیشن


ریاست نے بلوچ نسل کشی کے پالیسوں کو وسیع کردیا ہے بلوچ مہاجرین کے کیمپ کو فراری کیمپ قرار دے کر ان کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کردیا ہے جس میں شدید جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے اس سے قبل بھی ان کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آج درپہ دری کے زندگی گزارنے پر مجبور ہے گذشتہ روز ریاستی سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی و راجن پور کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کر کے موالی ولد قیصر بگٹی ،گھانڑا ولد کھر غی بگٹی کو شہید جبکہ چھ بلوچ فرزند وں کو زخمی کردیا ہے زخمیوں سمیت متعد افراد کو گرفتا ر کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
بلوچستان کے بعد سندھ و پنجاب میں بھی بلوچ نسل کشی کو تیز کردیا ہے ڈیرہ بگٹی و گرد نواح علاقوں میں مسلسل فوجی آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے بلوچ مہاجرین کو سندھ و پنجاب میں بھی ریاستی آپریشن کا سامنا ہے بلوچ مہاجرین کے کیمپوں میں مسلسل ریاستی آپریشن کی وجہ سے وہاں کے لوگ شدید خوف حراست میں مبتلا ہے جبکہ متعد لوگوں کوجبری طور پر اغواہ کیا گیا ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوچکی ہے جبکہ گذشتہ روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی اور تربت کے علاقے نلینٹ میں ریاستی سیکورٹی فورسز نے آپریشن کر کے ساتھ سے زائد بلوچ فرزندوں کو شہید متعد افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ عام آبادیوں پر بمباری کی گئی گھروں اور مال موشیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیاہے ۔ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں اور ریاستی دہشتگردی روز بروز شدید ہوتا جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویش نا ک امر ہے بلوچستان بھر میں انسانی حقوق کی پابندی کہیں بھی نظر نہیں آتی جبکہ ریاستی ادارے برائے راست ان خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہے ہیں جو کہ عالمی انسانی حقوق کے قوانیں کی پابندی کرنے کے بجائے مختلف حربے آزماتے ہوئے کبھی ریاستی آپریشن سے متاثر بلوچوں کی کیمپوں کو فراری کیمپ ظاہر کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ امن و امان کے نام پر مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے ریاستی دہشتگردی اور نسل کشی کے پالیسیوں کو مزید وسعت دی جارہی ہے جبکہ بلو چوں کو لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا تسلسل تا حال جاری ہے لیکن ایف سی سمیت خفیہ ادارے عدالت اور میڈیا کے سامنے گمراہ کن پرو پگنڈاکرتے ہوئے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اس تشویشناک صورتحال میں اقوام متحد ہ سمیت انسانی حقوق کے تنظیمیں اور عالمی میڈیابلوچستان میں جاری ریاستی ظلم و جبراورانسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے اپنا بھر پور کردا رادا کر تے ہوئے اپنی ذمہ داری پورا کرے ۔

Comments :

0 comments to “بلوچ مہاجرین کیمپ کو فراری کیمپ قرار دے کر فوجی آپریشن شروع کردیا ہے -بلوچ ہیومن رائٹس آرگنایزیشن”

Post a Comment