Entertainment

// Base Scripts for subagya a.ka mochal base on phydeaux3 // Not recommended to try this script // Rewrites blog pagination function pItemPager() { topPager = document.getElementById('topPagerLinks'); if(document.getElementById('blog-pager-newer-link')){ piNewer = document.getElementById('blog-pager-newer-link').getElementsByTagName('a'); piNTitle = '»» '+piNewer[0].href.split('/')[5].replace(/-/g,' ').replace(/.html/g,''); piNewer[0].innerHTML = piNTitle; a = document.createElement('a'); a.href = piNewer[0].href; a.innerHTML = piNTitle; a.id = 'top-pager-newer-link'; a.title = piNewer[0].title; topPager.appendChild(a); } else { a = document.createElement('a'); a.innerHTML = ' '; a.id = 'top-pager-newer-link'; topPager.appendChild(a); } if(document.getElementById('blog-pager-older-link')){ piOlder = document.getElementById('blog-pager-older-link').getElementsByTagName('a'); piOTitle = '»» '+piOlder[0].href.split('/')[5].replace(/-/g,' ').replace(/.html/g,''); piOlder[0].innerHTML = piOTitle; a = document.createElement('a'); a.href = piOlder[0].href; a.innerHTML = piOTitle; a.id = 'top-pager-older-link'; a.title = piOlder[0].title; topPager.appendChild(a); } else { a = document.createElement('a'); a.innerHTML = ' '; a.id = 'top-pager-older-link'; topPager.appendChild(a); } a = document.createElement('a'); atxt = document.createTextNode('Home'); a.href= 'http://subagya.blogspot.com/'; a.appendChild(atxt); topPager.appendChild(a); }

World News

Popular Post

Random Post

Trending Topic

Featured Post 8

| Current News |


امریکی وزرات خارجہ انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ

’حقوق انسانی کی خلاف وزریوں پر شدید تشویش‘


 
امریکی وزرات خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس نے پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ رپورٹ میں لاپتہ افراد کے بارے میں تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی رپورٹ میں پاکستان میں سکیورٹی اداروں اور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا اغوا، گمشدگیاں اور قتل کو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں قرار دیا ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اختتام ہفتہ پر جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ سال دو ہزار گیارہ میں حقوق انسانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لیے کام کرنے والے تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جون دو ہزار دس سے لیکر دسمبر دو ہزار گیارہ تک بلوچستان سے تین سو پچپن گمشدہ افراد کی تشدد شدہ لاشیں ملیں اور اب تک سات سو پچپن افراد گرفتار کیے جانے بعد سے لاپتہ ہیں جن میں سے پینتیس کی مسخ شدہ لاشین ملی ہیں۔
امریکی محمکمہ خارجہ کی پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے متعلق اسی رپورٹ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دو ہزار ایک سے اب تک چودہ ہزار افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق جن خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں شہریوں کے حقوق اور آزادی، سیاسی مخالفین کی گمشدگیاں، غیر قانونی نظربندیاں، تشدد اور دیگر غیر انسانی سلوک، مقدمہ چلانے کے طریقۂ کار، سیاسی نظر بندیاں، اندرونی عدم تحفظ کے مسئلے کو طاقت سے حل کرنے، انتہاپسندی اور دہشت گردی، جیلوں اور قید خانوں کی حالت زار، قتل، اغوا، بچوں کی مسلح گروہوں میں بھرتی ،خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
امریکی وزرات خارجہ کی سلانہ رپورٹ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں صوبہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان
میں شہریوں کے قتل کے واقعات کا تفصلی ذکر کیا گیا ہے۔


Comments :

0 comments to “ ”

Post a Comment